انگلش بائولر جیمز اینڈرسن نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 1ہزار وکٹیں مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
تابی لیکس کے مطابق جیمز اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں مکمل کرنے کا کارنامہ کینٹ کیخلاف لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا، ہینو کوہن ان کا ہزارواں شکار بنے۔
اینڈرسن نے 10اوور کے اسپیل میں حیران کن پرفارم کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 7 وکٹیں اڑائیں، وہ2005 میں اینڈریو کیڈک کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بنے۔
انگلش سٹار رواں ماہ کے اختتام پر 39 برس کے ہوجائیں گے، انھیں ٹیسٹ کرکٹ میں 617 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے،پیسر نے51 ویں مرتبہ اننگز میں 5 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں