تابی لیکس — محمد عامر کی جگہ کونسا باولر ٹیم میں شامل
جی ہاں تابی لیکس آپ کو سب سے پہلے مطلع کر رہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ باولر محمد عامر ان فٹ ہوگئے تھے جس کے سبب وہ ون ڈے سیریز سے بھی آوٹ ہوگئے تھے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ چند روز میں متبادل باولر کا اعلان کردیا جائے گا،،،تو جناب قسمت کی دیوی الٹے ہاتھ سے باولنگ کرنے والے عثمان خان شنواری پر مہربان ہوگئی ہے اور ان کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کر لیا جائے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونہار فاسٹ باولر عثمان شنواری آج رات دوبئی کے لیے روانہ ہوجائیں گے
ماہرین کرکٹ سے پوچھا گیا تو انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے اس فیصلے کو سراہا ہے ہے اور کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں عثمان خان شنواری سٹار فاسٹ باولر کے طور پر ابھرے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں