ڈین جونز نے پی ایس ایل تھری سے قبل پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
ڈین جونز نے پی ایس ایل تھری سے قبل پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میں ان کی ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑی کراچی آئیں گے۔حال ہی میں فرنچائز کا حصہ بننے والے وقار یونس کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ملک میں کرکٹ کی بحالی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پاکستانی حکومت، فوج اور پولیس اچھا کام کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں پہنچی تو تمام صف اول کے کھلاڑی فائنل کا حصہ ہوں گے اور کراچی کے شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ڈین جونز نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پوری دنیا میں ہو رہے ہیں، لندن بھی ان سے محفوظ نہیں۔ ڈین جونز نے کہا کہ موٹر وے پر سفر کے دوران انہوں نے خود کو محفوظ تصور کیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں