More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

احمد شہزاد کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی

احمد شہزاد کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی

لاہور: قومی کرکٹ احمد شہزاد کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہوگئی ۔ تاہم بورڈ جلد ان کے مستقبل کا تعین کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کے نمونے بھارتی لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے جس کی رپورٹ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو موصول ہوگئی ہے اور احمد شہزاد پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ رپورٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی نیشنل ڈوپنگ ایجنسی کے توسط سے بھارت میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے پاس حتمی تجزیے کے لیے بھجوائی تھی۔

یادر رہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ پاکستان کپ کے دوران مثبت آیا تھا، اور ان کے ڈوپ نمونےمیں حشیش کی مقدار پائی گئی تھی۔غلطی تسلیم کرنے اور قابل قبول جواز دینے پر اوپنر کو تین سے چھ ماہ جب کہ دوسری صورت میں دو سے چار برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں