More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

احمد شہزاد پر پابندی کی میعاد ختم ، بال ہیڈکوچ کے کورٹ میں

احمد شہزاد پر پابندی کی میعاد ختم ، بال ہیڈکوچ کے کورٹ میں

اوپنر پر فیصل آباد میں پاکستان کپ کے دوران غلطی سے والدہ کی سر درد کے لیے کھا بیٹھے جو ان کے لیے درد سر بن گئی کیونکہ مزکورہ دوائی کا شمار ممنوعہ ادویات میں  ہوتا تھا لہذا انکو پی سی بی اینٹی ڈوپنگ یونٹ کی جانب سے چار ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا جو 10 نومبر کو پورا ہونا تھی
اس دوران قوانین سے لاعلمی کی بنا پر احمد شہزاد ایک اور غلطی کے مرتکب ہوئے اور پابندی کے باوجود کلب میچ کھیل بیٹھے جس پر مزید چھ ہفتے کی پابندی کا شکار ہونا پڑا اور ان پر 22 دسمبر تک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا جو کہ آج پوری ہوگئی، اب احمد شہزاد نیشنل اور انٹرنییشنل کرکٹ کے لیے دستیاب ہیں اور دیکھیے ان کی کرکٹ کا آغاز کب سے ہوتا ہے،،
یاد رہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں احمد شہزاد کو گولڈ کیٹیگری میں کسی ٹیم نے منتخب کیا تھا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک بار پھراپنی ٹیم کے لیے منتخب کرلیا،
اب دیکھیے پی ایس ایل میں احمد شہزاد اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں کیونکہ احمد شہزاد واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں ن ے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنا رکھی ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں