نیشنل سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 15 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
دبئی: نیشنل سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ جنید خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
15 رکنی قومی اسکواڈ میں فخر زمان، محمد حفیظ ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی ، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کے میچز ہوں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں