تابی لیکس سپیشل — یوگنڈا میں کرکٹ کے رنگ– سعید اجمل کے سنگ
صاحب کرکٹ کا وائرس تیزی سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور اس وائرس کو دنیا بھر میں پھیلانے میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی و منتظمین سرگرم نظر آتے ہیں ،،آج کرکٹ وہاں وہاں نظر آنے لگی ہے جہاں فٹ بال کے علاوہ کسی اور کھیل کا تصور بھی نہیں کیا جسسکتا تھا وہ عرب کے صحرا ہوں یا افریقی ممالک ،،، اور تو اور امریکہ جیسے ملک میں بھِی کرکٹ کا بویا جانے والا بیج پودے کی شکل اختیار کرنے لگا ہے اور مستقبل قریب میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز ذیادہ تر کرکٹ امریکہ میں کھیلیں گے
مگر شاید کبھی کسی نے کبھی یہ نہ سوچا ہو کہ کل تک غربت اور جرائم سے مشہور یوگنڈا جیسے ملک میں بھی کرکٹ ہوگی،،، جی ہاں اب ایسا ہونے جا رہا ہے کیونکہ جب سے ٹیکس فری ملک ہونے کی وجہ سے دنیا بھر کے تاجروں نے یوگنڈا میں صنعتیں آباد کی ہیں وہاں بے روزگاری میں کمی آئِی ہے جو بھوک اور جرائم میں نمایاں کمی کا باعث بنی ہے
اب وہاں مقیم تاجروں نے روزگار کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریح کے اجراء کی بھی ٹھان لی ہے اور ایک بڑے لیول کی ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ آج سے شروع ہونے جاری ہے جسکو AFRO T20 Cricket ChampionShip کا نام دیا گیا ہے
اس چیمپیئن شپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں,,, پاکستان سے فاسٹ باولر محمد خلیل کی قیادت میں ٹیم وہاں پہنچ چکی ہے اور اس ٹیم میں سعید اجمل کی موجودگی سب سے نمایاں ہے
سعید اجمل کا ہمیشہ سے یہ خاصا رہا ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں اور کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر دم تیار رہتے ہیں اور ان کھلاڑیوں میں سے نہیں جو سب سے پہلے پوچھتے ہیں ہیں کہ پیسے کتنے دو گے؟ یوگنڈا میں کرکٹ شروعات کے موقع پر سعید اجمل کی وہاں موجودگی یقینا وہاں موجود کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی اور سیکھنے کا باعث بنے گی اور لیگ کی مقبولیت میں سعید اجمل کا نام خاصا کردار ادا کرے گا
HIPPOS Warriors |
DANZA HYATT |
MOHAMMED KHALIL (CAPTAIN) |
RAMYA JITENDRA UPADYAY |
NIRAVKUMAR RAMESHCHANDRA PATEL |
SAEED AJMAL |
ABDUL REHMAN(PK) |
MUHAMMAD KALEEM BURHAN |
DHRUV JATTI CHANNABASAVA |
WASEEM BUTT |
AKWANSA FRANK |
ARNOLD OTWANI |
SHAZHAD KAMAL |
STEVEN WABOWASE |
AKBAR BEIG |
مزکورہ لیگ انتیس دسمبر تک جاری رہے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں