دبئی ٹیسٹ کے تیسر ے دن کے کھیل میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری
دبئی :پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے تیسر ے دن کے کھیل میں آسٹریلیا نے46اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 137رنز بنا لئے ہیں۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاکے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسر ے دن کا کھیل جاری ہے اور آسٹریلین اوپنرز نے اپنی ٹیم کو محتاط آغاز فراہم کیا ہے ۔ آسٹریلیا نے46اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 137رنز بنا لئے ہیں اور اس کے دونوں اوپنرز ایرون فنچ اور عثمان خواجo کریز پر موجودہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں482رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی جس میں محمد حفیظ اور حارث سہیل نے سنچریاں سکور کیں تھیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں