محمد عباس بیٹسمینوں کو کیسے آؤٹ کرتا ہے ؟ راولپنڈی ایکسپریس نے اس رازسے پردہ اٹھا دیا۔۔
لاہور:سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ محمدعباس ایک سمارٹ بولرہے،وکٹ لیناجانتاہے،اچھی کنڈیشنز میں محمد عباس مزید اچھی باو191لنگ کرے گا،محمد عباس بیٹسمینوں کو کھلا کر آوٹ کرتا ہے۔فاسٹ بولر کو اپنی سپیڈ کم نہیں کرنی چاہئے،شعیب اختر
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہناتھا کہ محمدعباس نے اس تاثرکوغلط ثابت کیا کہ سلووکٹ پرکم رفتاروالابولروکٹ نہیں لے سکتا،ان کا کہناتھا کہ محمد عباس کو اپنی سپیڈ کم نہیں کرنی چاہئے۔
محمد عامر کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے بارے میں شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامرکوخود فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ کیا چاہتا ہے، مسلسل کھیلنے کیلئے محمد عامر کو اپنی سپیڈ بڑھانا ہوگی،ڈراپ ہونے کا سیٹ بیک شاید محمد عامرکیلئے اچھا ثابت ہو
اپنی رائے کا اظہار کریں