بنگلہ دیش سے عبرتناک شکست شاہد آفریدی نے بھی اپنے دل کی بھڑاس نکال دی
لاہور :ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر ٹی 20 کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے بنگلہ دیش کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انہیں پاکستانی ٹیم کی پوری کارکردگی سے کافی مایوسی ہوئی ہے۔کرکٹ کے ہر شعبہ میں کمی دیکھنے کو ملی۔
Congratulations Bangladesh????????Disappointed by Pakistani team’s overall performance. Lacked attacking play of cricket in all fields. Its a young side who performed well in the last tournaments&set r expectations high.More focus n practice is needed4a stronger comeback #HopeNotOut
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 26, 2018
آفریدی نے لکھا کہ گزشتہ ٹورنامنٹ میں نوجوانوں کی طرف سے بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی تھی جس کے بعد توقعات بڑھ گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو زبردست واپسی کے لیے زیادہ توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سرفراز الیون کو 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر اب شدید تنقید کا سامنا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں