آسٹریلیا کے بعد ابو ظہبی بھی لاہور قلندرز کی کاوشوں کے معترف
شیخ زید کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں امارات بورڈ ،ابوظہبی کرکٹ کونسل کے تعاون سے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کروا رہی ہے اور لاہور قلندرز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے اعزاز ہے کہ چار سے چھ اکتوبر تک کھیلے جانے والے فیسٹیول ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جسکو لاہور قلندرز نے بخوشی قبول کر لیا ہے
شیخ زید اسٹیڈیم پر کھیلے اس ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کے علاوہ انگلینڈ کی یارک شائر کاؤنٹی، آسٹریلیا کی ہوبارٹ ہری کن، ویسٹ انڈیز کی ٹائیٹن، افغانستان اور میزبان شہر کی ٹیمیں شرکت کریں گی
تابی لیکس سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او قلندرز رانا عاطف نے اس اعزاز کو اپنے ڈویلپمنٹ پروگرام کے اعتراف کی ایک اور کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باوجود اگر آسٹریلیا اور ابوظہبی نے اپنے ایونٹس میں شامل کیا ہے تو اس کی محض یہ وجہ ہے کہ لاہور قلندرز نے پاکستان کرکٹ کو نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز فراہم کیے ہیں جسکا اس سلسلہ اس سال بڑھا کر گلگت بلتستان، کے پی کے اور سمندرپار بسے پاکستانیوں تک پھیلا دیا گیا ہے
رانا عاطف نے کہا کہ ابوظہبی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا اعلان مناسب وقت پر کر دیا جائے گا مگر ہماری ترجیحات نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہی ہوگا
اپنی رائے کا اظہار کریں