More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

روک سکو تو روک لو، ابرار احمد اعتماد یا بڑے بول ؟ خبر میں Leak

روک سکو تو روک لو، ابرار احمد اعتماد یا بڑے بول ؟ خبر میں Leak

صاحب اسے اعتماد کہیں یا قبل از وقت بڑے بول ابرار احمد پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز میں منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے انٹرویو میں سب کا نام لیا مگر قومی ٹیم تک رسائی کو ممکن بنانے والے محسن کا نام تک نہیں لیا
تابی لیکس خوب جانتا ہے کہ ان کے انتخاب میں کلیدی کردار کس سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہے مگر ہمارے ہاں محض اس کا نام لیا جاتا ہے جو قومی ٹیم سے متعلقہ آفیشل ہو

نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ابرار احمد نے دعوی کیا کہ مجھے روکنا مشکل ہے، موقع ملا تو انگلینڈ کے خلاف بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا

ابرار احمد نے دعوی کیا کہ ٹیسٹ کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، اب میرا نام ٹیسٹ اسکواڈ میں آیا ہے تو خوشی نہال ہوں ۔

ابرار احمد نے دعوی کیا کہ اسی طرح چیف سلیکٹر محمد وسیم بھی بولنگ کا پوچھتے رہتے تھے کہ کیسی جا رہی ہے، اس طرح مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ مجھے موقع ملنے والا ہے،

ابرار احمد نے بتایا کہ شروع میں ٹیپ بال سے فنگر اسپن کرتا تھا، پھر راشد لطیف اکیڈمی کراچی جوائن کیا ، مانسہرہ سے تعلق ہے لیکن کرکٹ ساری کراچی میں ہی کھیلی، مینڈس اور مجیب الرحمٰن کی طرح فنگر اسپن کرتا ہوں، سنیل نارائن کو بھی پسندیدہ باولرز میں شامل ہیں ۔ہیہی

ابرار احمد نے دعوی کیا کہ کہ مجھے ساتھی کھلاڑی وائٹ بال کا ایکسپرٹ کہا کرتے تھے، لیکن میں ان کو کہتا تھا مجھے ریڈ بال میں آنے دو مجھے روکنا مشکل ہوگا اور پھر میں نے ثابت کیا کہ مجھے روکنا مشکل ہے۔

ابرار احمد قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں سات میچز میں 43 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، سندھ کی نمائندگی کرنے والے ابرار احمد کی بہترین بولنگ 61 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کرنا ہے، وہ رواں سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حآصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں