کیا عابد علی نے کوچ بننے کی ٹھان لی
عابد علی کی لیول 2 ایجوکیشن کورس میں شرکت
لاہور، 9 فروری 2022ء:
پی سی بی کے زیراہتمام لیول 2 ایجوکشن کورس 9فروری بروز جمعرات سے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹرملتان میں شروع ہوگیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹر عابد علی سمیت کُل 28 کرکٹرز اس کورس میں شرکت کررہے ہیں۔
کورس کے دوران شرکاء کی کوچنگ اسکلز میں نکھار لایا جائے گا۔ انہیں کوچنگ کے مختلف طریقہ کار، ویڈیو اینالیسز، کرکٹ پر بائیو میکنکس کےاثرات، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف اسکلز سیکھائی جائیں گی۔
شرکاء:
عبدالوہاب، عابد علی، علی عباس، امجد اقبال، بدر علی، فیصل خان، گل محمد، جمیل خان، جاوید اقبال، کامران احمد، محمد نعیم، محمد نعمان، محمد اویس، محمد شہزاد، محمد عمر، محمد زاہد، محتشم علی، مدثر رضا، اویس احمد، پرویز اقبال، ریاض کائیل، شاہد خان، شاہد یوسف، شہزاد ملک، شیر حسن، سید عرفان اللہ، سید عمر جاوید اور ظہور احمد
اپنی رائے کا اظہار کریں