More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

مایہ ناز آل راونڈر عبدالرزاق کیوں افغان لیگ چھوڑ کر وطن واپس

مایہ ناز آل راونڈر عبدالرزاق کیوں افغان لیگ چھوڑ کر وطن واپس

عبدالرزاق کا شمار دنیا کے ممتاز ترین آل راونڈرز میں ہوتا ہے اور پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،،، پاکستان سپر لیگ کے علاوہ دنیا میں جہاں بھی کوئی لیگ ہو عبدالرزاق اولین ترجیح پر شامل کیا جاتا ہے
آل راؤنڈر افغان شاپگیزہ کرکٹ لیگ میں شرکت کیلیے کابل گئے تھے تاہم وہاں بم دھماکے کے بعد انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا،،،عبدالرزاق دھماکے کے وقت ہوٹل میں موجود تھے اور انہوں نے فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا مگر انتظامیہ کی درخواست ایک میچ کھیلا

13 ستمبر کو کابل میں ہونے والے ایونٹ میں میچ کے دوران خود کش حملہ آور نے اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور پولیس کی جانب سے روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے تھے

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بیشتر کرکٹرز اپنے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں اور اس طرح شاپگیزہ کرکٹ لیگ کا مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں