دورہ جنوبی افریقہ،،، عباس اور فخر زمان کی شمولیت کے بارے جانیے
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فٹنس کی مکمل بحالی کے لئے ڈیڑھ ماہ کا پروگرام دیا ہے جس کی وجہ سے فخر زمان کی پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔ اور ان کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے
ادھر فاسٹ باولر محمد عباس کے بارے ملی جلی اطلاعات ہیں،،
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ محمد عباس کا دورہ جنوبی افریقہ کیلیے دستیاب ہونا بھی ممکن نہیں ہوگا، البتہ ٹیم مینجمنٹ کو پیسر کے سیریز سے قبل فٹ ہونے کی امید ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے شروع ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں