90 بیش شارجہ کی شاندار روایات کو بحال کرنے کا سبب بنے گا
نائنٹی90 بیش کرکٹ لیگ آئندہ برس مئی ۔ جون میں کھیلی جائے گا
شارجہ ( یکم دسمبر 2021)شارجہ کرکٹ کے حوالے سے بین الاقوامی پہچان کا حامل ہے شارجہ میں نائنٹی 90بیش کے پہلے سیزن کے لئے تاریخیں مقرر کر دی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی اور امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ نہیان بن مبارک کی طرف سے جاری کردہ90گیندوں کی اننگزکے دلچسپ کھیل کا پہلا سیزن مئی اور جون 2022میں شارجہ کرکٹ اسٹیدیم میں منعقد ہو گا ۔ 90,90بیش T20کے مقابلے میں زیادہ تیزاور مختصر لیگ ہو گی۔اس لیگ کا انعقاد شارجہ کرکٹ کونسل اور سنچری ایونٹس اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے کیا جائے گا دی نائنٹی 90بیش مشرق وسطی میں کرکٹ کے بانی عبدالرحمن بخاطر ، اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال اور سنر جی گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران چوہدری کامشترکہ آئیڈیا ہے۔ دی نائنٹی 90بیش کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں کئی نامورکرکٹ آئیکونز ، کھلاڑی اور بین الاقوامی کاروباری ادارے سائن کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ 90گیندوں کی اننگ کی اس لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مشہور کھلاڑیوں کے علاوہ نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا
نائنٹی 90بیش امارات میں شائقین کرکٹ کے لئے سنسنی خیز اور شاندار میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی سی ای او خلف بخاطر نے کہا کہ ورلڈ کپ ، آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے دلچسپ کھیلوں کی میزبانی کرنے کے بعد ہم نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں بڑھتی دلچسپی کے دیکھتے ہوئے نائنٹی 90 بیش شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ تیز رفتار میچز سے لطف اندوز ہو سکیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نائنٹی 90بیش میں مختصر دورانئے کی کرکٹ کے مشہور نام ایکشن میں نظر آئیں گے واضح رہے کہ نائنٹی 90بیش کا اعلان رواں برس کیا گیا تھا اور یہ لیگ مئی ، جون 2022میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں