شاہدآفریدی گھٹنےکی انجری کےباعث کیریبین پریمیر لیگ سےآؤٹ
کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہدآفریدی گھٹنےکی انجری کےباعث کیریبین پریمیر لیگ سےآؤٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث کل سے شروع ہونے والی کیربیئن پریمیئر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔انہوں نے سمااجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سسہارا لیتے ہوئے اپنی عدم فراہمی کے بارے میں بتایا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں گھر میں بیٹھ کر جمیکا کو سپورٹ کروں گا اور یہ امید بھی ظاہر کی ان کے خلا کو عماد وسیم پورا کر دیں گے ۔
Due to my knee rehab I’ll have to sadly miss out this year’s #BiggestPartyInSport with the @JAMTallawahs
I’ll be cheering for the team from home and I’m sure @simadwasim will fill up for me #CPL18 #DreamBIGwidTallawahs https://t.co/zJ6C8mI22A— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 8, 2018
خیال رہے کیربیئن پریمیئر لیگ کل سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہو چکی ہے جس میں شاہد آفریدی سمیت 10 پاکستانی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔ شاہد آفریدی اور عماد وسیم جمیکا تلاواز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا تاہم شاہد آفریدی کی انجری کے باعث اب عماد وسیم ہی جمیکا کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ہونگے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں