Share on Pinterest
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں






پیغام بھیجیں
More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں






پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
دنیا کے سب سے معمر سابق ٹیسٹ کرکٹر رون ڈریپر 98 سال اور 63 دن کی عمر میں جنوبی افریقا میں انتقال کر گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد ہوگا۔ بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے لاہور ۔ پی سی بی نے بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز بغیرگیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پی سی بی ٹکٹ کی واپسی کی پالیسی کے مطابق ٹکٹ ہولڈر مکمل رقم کی واپسی کے اہل ہیں اگر۔ * میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو۔ * تمام انکلوژر کے ٹکٹ واپس کر دیے جائیں گے۔ ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔ اہل ٹکٹ ہولڈرز پیر 10 مارچ 2025 سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان منتخب TCS آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ ۔خریداری کے ثبوت کے طور پر اصل / اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کریں۔ خریدار کو رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے ذاتی طور پر TCS آؤٹ لیٹ جانا ہوگا۔ اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعوی نہیں کرسکتا لاہور ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ کراچی اور ملتان پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔ پشاور 8 اپریل کو نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔ ایک دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹورنامنٹ بن گیا ہے ۔ سلمان نصیر سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل۔ ٹکرز پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کراچی۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں ایس این جی پی ایل کے عابد علی کی ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف ڈبل سنچری۔ عابد علی نے225 رنز بناکر بیٹ کیری کیا اور محمد علی کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں128 رنز کا اضافہ کیا۔ اسٹیٹ بینک کے عاقب شاہ کی کے آر ایل کے خلاف سنچری۔ ہماری شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا: رضوان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے اس بار کی تنخواہ لیں اور کرکٹ کی جان چھوڑ دیں‘، شائقین رضوان سمیت قومی ٹیم پر برس پڑے

ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق اولمپئنز کا اظہار برہمی

ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق اولمپئنز کا اظہار برہمی

کراچی: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور آخری چھٹی پوزیشن پانے پر سابق قومی کھلاڑیوں نے انتہائی کرب کا اظہار کرتے ہوئے اسے پی ایچ ایف کی ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ قراردیا ہے۔

اپنے دور کے عظیم فل بیک کھلاڑی اولمپئن منظور الحسن نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس بات کا خدشہ تھا، وہ ہی ہوا اور پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوگئی، ایونٹ میں بھارت سے عبرتناک شکست اور ایونٹ میں آخری چھٹی پوزیشن سے کھلاڑیوں کے حوصلے پست اور ان کا اعتماد بری طرح مجروع ہوا ہے، خدشہ ہے کہ ایشین گیمز میں بھی پاکستان ٹیم اسی طرح ناکامی سے دوچار ہوگی اور رہی سہی کسر عالمی کپ میں پوری ہو جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں کے مصداق یورپی دورے پر جانے والی جونیئر ہاکی ٹیم کی بھی  پے درپے شکستوں کے بعد امید کی کرن بجھ گئی، فیڈریشن نے تربیت کے نام پرکروڑوں روپے خرچ کرکے یورپی کے طویل دوروں سے قومی سرمایہ ضائع کردیا، من پسند افراد کو سیر سپاٹے پر لے جانا بھی درست عمل نہیں۔

منظور الحسن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نہ صرف غیرملکی کوچ بلکہ فیڈریشن کے تمام ذمہ داروں کو فارغ کرکے اہل افراد کی نگرانی میں قومی کھیل کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کی جائے۔

ایک اور ممتاز اولمپئن وسیم فیروز نے کہا کہ اس عبرتناک ناکامی پر پی ایچ ایف حکام کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے از خود گھر چلے جانا چاہیے، سلیکشن کمیٹی سمیت ٹیم مینجمنٹ اپنا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹیم کے ہیڈ کوچ اولٹمنز نے روانگی سے قبل ہی سچائی کے ساتھ کہہ دیا تھا کہ پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کا قطعی امکان نہیں، وسیم فیروز نے کہا کہ اگر اب بھی کوئی راست اقدام نہیں کیا گیا تو پاکستان ہاکی کا اللہ ہی حافظ ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں