ویمنز دوسرا ٹی20، پاکستان کو شکست،ویسٹ انڈیز کی دو کھلاڑی دوران میچ بیہوش
انٹیگا(سپورٹس ڈیسک) دوسرے ٹی 20میچ میں میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ویسٹ انڈیز ویمن کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 7 رنز سے شکست دیدی۔
تابی لیکس کے مطابق میچ میں اہم بات یہ ہوئی کہ ویسٹ انڈیز کی دو کھلاڑی دوران کھیل بے ہوش ہوگئیں جن میں شینل ہنری اور شیڈن نیشن شامل ہیں جبکہ دونوں خواتین کرکٹرز کو گراؤنڈ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ویسٹ انڈین کرکٹرز کے گراؤنڈ میں بے ہوش ہونے کے بعد بھی میچ جاری رکھا گیا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گراؤنڈ سے ہسپتال منتقل کی گئی دونوں خواتین کرکٹرز کی حالت اب بہتر ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو گرین شرٹس پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں