کراچی میں ہو نے والے پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آ گئیں
ہور: کراچی میں ہو نے والے پی ایس ایل فائنل کی کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آ گئیں ۔فہرست کے مطابق جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے ہے۔جنرل انکلوژر میں وسیم باری، محمد برادرز، اقبال قاسم، نسیم الغنی اور انتخاب عالم انکلوژر شامل ہیں ۔
آصف اقبال، وقار حسن، اور ماجد خان انکلوژر کی ٹکٹ 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 15مارچ سے شروع ہوگی۔اسپیشل چلڈرن، قائد انکلوژر، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ملنے والے ٹکٹس آن لائن اور پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ نجی کمپنیوں کی دکانوں میں دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 3 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے 2 میچز لاہور اور فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں