کاریں پرانی، جزبے جوان، قافلہ لاہور روانہ
جی ہاں کراچی کے بعد پرانی کاروں کا کلب وی سی سی سی پی لاہور کی جانب فراٹے بھرتا آرہا ہے، لاہور پہنچنے کے بعد کاروان شب بسری کے بعد سولہ نومبر کو دن ایک بجے سے شام چھ بجے تک لاہور پولو کلب میں اپنی کاریں نمائش کے لیے پیش کریں گے، اگر آپ قدیم نسل کی مہنگی ترین کاریں دیکھنے کے شوقین ہیں تو یہ نادر موقع ہے کیونکہ اس کے بعد یہ کانوائے پہلے اسلام آباد اور پھر پشاور جا پہنچے گا اور آپ منہ تکتے رہ رہ جائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں