پی ایس ایل 3 کا آفیشل گیت ریلیز،حیران کن طور پر کپتان سرفراز کو نظر انداز کردیا گیا
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)3 کا آفیشل گیت جاری کردیا گیا ہے اور حیران کن طور پر اس کی ویڈیو میں کپتان سرفراز احمد کو نظر انداز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی جانب سے جاری کئے گئے آفیشل گیت میں ایک مرتبہ پھر گلوکار علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
’دل سے جان لگادے‘ کے ٹائٹل سے جاری کئے گئے گیت کا دورانیہ 3 منٹ سے 24 سکینڈ ہے جبکہ ویڈیو میں بہت سے دوسرے کھلاڑی نظر آرہے ہیں لیکن حیران کن طور پر قومی ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق،شاہد آفریدی،رمیز راجہ ،شعیب ملک،احمد شہزاد،بابر اعظم،جنید خان اور عمر گل سمیت کئی کھلاڑی موجود ہیں جبکہ رمیز راجہ کیساتھ ڈرم بجانے کی ذمہ داری احمد شہزاد کو سونپی گئی ہے لیکن پوری ویڈیو میں کپتان سرفرا زاحمد ڈھونڈنے سے بھی نظر نہیں آرہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 3 کا آغاز 22 فروری سے ہورہا ہے جبکہ اختتام 25 فروری کو کراچی میں فائنل کیساتھ ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں