پی ایس ایل میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہو گا
پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں آج ٹورنامنٹ کا 25واں میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے اچھے آغاز کے باوجود ملتان سلطانز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
بظاہر اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے البتہ ملتان سلطانز کیلئے ٹاپ فور میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی اہم ہوگا۔ ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق کررہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلی بار پی ایس ایل کھیل رہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں