پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری
کراچی : پی ایس ایل تھری کے فائنل کا ملک سمیت کراچی میں شور ہورہا ۔ نو سال بعد ہونے والے میچ کے لیے کراچی والوں کی خؤشی دیدنی ہے اسی خوشی کو دوبال کرنے کے لیے پی سی بی کی طرف سے اقدامات کے ساتھ کراچی انتظآمیہ کی طرف سے بھی بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں ۔شہریؤں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے کل کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیاگیا
ٹریفک پلان: پی ایس ایل فائنل کے لیے شہر کا ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت نیشنل اسٹیڈیم آنے والی 4 اہم سڑکیں عام ٹریفک کے بند ہوں گی۔کارسازشارع فیصل سے اسٹیڈیم آنے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگی.لیاقت آباد 10 نمبر سے اسٹیڈیم تک کی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔.ملینیئم مال سے اسٹیڈیم تک آنے والا ڈالیما روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔
نیوٹاؤن سے نیشنل اسٹیڈیم تک اسٹیڈیم روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔نیپا سے جیل چورنگی تک یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔کشمیر روڈ اور نیوایم اے جناح روڈ بھی ٹریفک کےلیے بند ہوگا۔
پارکنگ پلان:
راشدمہناس روڈ سے آنے والے شہری غریب نواز گراؤنڈ، اور ڈالیما میں گاڑیاں پارک کریں گے۔نیپا سے آنے والے اردو یونیورسٹی اور حکیم سعیدگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے۔یونیورسٹی روڈپربیت المکرم مسجد کے سامنےگراؤنڈ بھی پارکنگ کے لیے مختص ہوگا۔
کشمیر روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس اور چائنا گراؤنڈ بھی پارکنگ ایریا ہوگا۔نیوایم اےجناح روڈپر میر عثمان پارک میں بھی گاڑیاں پارک کی جاسکیں گی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں