پی ایس ایل دوسری کرکٹ لیگز سے کس طرح مختلف ہے ؟ جوفرا آرچر نے حقیقت بتا دی
شارجہ :ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کا کہناہے کہ ” سرفراز احمد میچ کے دوران اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت کا بھرپور موقع دیتے ہیں جس کی وجہ سے میں ان کی کپتانی سے بہت متاثر ہو گیا ہوں” ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کے بارے میں فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کا کہناتھا کہ ” سرفراز احمد بہترین کپتان ہیں” ۔فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ “میں حال ہی میں بگ بیش لیگ کھیل کر آیا ہوں لیکن پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سےتھوڑی مختلف ہیں ۔ آخری نمبروں تک جارحانہ بلے باز کی موجودگی کی وجہ سے بولنگ میں بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے” ۔
جوفرا نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ اس سال بھی پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی اور انہوں نے امید کی کہ پچھلے دو سیزن کے رنر اپ رہنے والی ٹیم اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں