پی ایس ایل تھری،وہاب ریاض کی نئی لک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
دبئی:پی ایس ایل تھری میں وہاب ریاض کی انٹری اور فاسٹ باﺅلر کی نئی لک دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا جبکہ ملتان پشاور زلمی کے وہاب ریاض کی نئی لک نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا اورسوشل میڈیا پر بھی پشاور زلمی کے وہاب ریاض کی مونچھوں کے ڈیزائن کا خوب چرچا ہوا۔
فاسٹ باﺅلر کی نئی لک کو لیکر محمد حفیظ بھی پیچھے نہ رہے اورٹوئٹ پر شائقین نے اپنے اپنے انداز میں اس پر تبصرہ کیا۔میچ کے دوران کمنٹیٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے وہاب ریاض کو جونیئر مچل جانسن کہہ ڈالا۔
نیو نیوز سے گفتگو میں وہاب ریاض نے اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز بہت اچھا کھیلے جبکہ فاسٹ باو¿لر آئندہ میچز جیتنے کیلئے بھی پر عزم دکھائی دیئے۔خیا ل رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دیدی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں