پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کا نادر موقع
دبئی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کے پاس سیریز جیت کر عالمی نمبر ایک بننے کا نادر موقع ہے۔
ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا لیکن دوسرے ٹی20 میچ میں بیٹنگ لائن نے پہلی مرتبہ دورے میں عمدہ کھیل پیش کر کے پاکستان کو معقول مجموعے تک رسائی دلائی جس کی بدولت پاکستان نے باآسانی کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں