پاکستان انگلینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لندن:انگلینڈکرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوینٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے شیڈول کے مطابق سیریز کا واحد ٹی ٹوینٹی میچ 5 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گاجبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے 8 مئی کو اوول میں،دوسرا 11 مئی کو ، تیسرا ون ڈے 14 مئی کو،چوتھا ون ڈے 17 مئی کو اور پانچواں 19 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں