More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ویرات کوہلی نے تاریخ رقم کر دی

ویرات کوہلی نے تاریخ رقم کر دی

جوہانسبرگ : بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ میں تاریخ رقم کر دی ۔ انہوں نے ناصرف پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین پر ناصرف 5-

 سے ون ڈے سیریز میں شکست دی بلکہ دنیا ئے کرکٹ کا انتہائی اہم ریکارڈ حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔

news-1518807901-9791

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے چھ میچوں کی سریز میں 558رنز بنائے اور اب تک کسی بھی سریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی نے یہ رنز 186 کی اوسط سے بنائے ہیں جبکہ اس سے قبل سیریز میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز بھی بھارتی کھلاڑی کے پاس ہی تھا۔

اسے قبل روہت شرما نے 2013-14 میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 122.75 کی اوسط سے 491رنز بنائے تھے جبکہ اس فہرست میں تیسرا نمبر آسٹریلوی’ بیلے‘ کا ہے جنہوں نے 2013-14 کی ہی سیریز میں بھارت کے خلاف 95 کی اوسط سے 478 رنز بنائے تھے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں