ورلڈ کپ میں ناکام سفر کے بعد قومی ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
ویمن ورلڈ کپ 2017 میں ساتوں میچز ہارنے کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مرجھائے چہرں کے ساتھ نجی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئی۔
وطن واپس آنے والی کھلاڑیوں میں بسمہ معارف، ڈینا بیگ، مارینہ اقبال، ناہیدہ بی بی، اسماویہ سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز بھی لاہور ائر پورٹ پہنچے تاہم کپتان ثنائ میر نجی مصروفیات کی بنا پر واپس نہیں آسکیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا جب کہ کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے شائقین بھی ایئرپورٹ پر موجود نہ تھے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان ناخوش ہیں جب کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے تمام میچز میں ناکامی پر انہوں نے پہلے ہی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان ویمن کرکٹ ٹیم میں جلد تبدیلیوں کے حق میں ہیں جب کہ ٹیم کی کپتان ثنا میر بھی جلد اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کریں گی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں