میں 2018کا ورلڈ کپ کھیلوں گا۔ عمران نذیر
لاہور: سابق اوپنر عمران نذیر کا شمار پاکستان کے دلیر اور نڈر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے حالیہ بیان سے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کے میدانوں سے دور رہنے والے اوپنر بلے باز عمران نذیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں مداحوں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”آپ کو کیسا لگے گا اگر میں کہوں کہ میں پی ایس ایل 2018ءکھیلوں گا ؟
بس عمران نذیر کا یہ لکھنا تھا کہ ان کے مداحوں خوشی سے جھوم اٹھے اور تبصروں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ایک فین کا کہنا تھا کہ میں تو الٹی چھلانگیں ماروں گا ۔ میں آپ کا بہت بہت بہت بڑا فین ہوں اور آپکو کرکٹ میں دوبارہ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں ۔
عمران نذیر کے ایک مداح نے اس اعلان پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خوشی سے مجھے دل کا دورہ پڑ جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں