میچ فکسنگ : بھارتی بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا
نیو دہلی : بھارتی کرکٹرز اشیش نہرا اور گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ 2011کے فائنل سے متعلق ارجُنا رانا ٹنگا کے تحقیقات کے مطالبے کو حیران کن اور حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔
بھارتی فاسٹ بولر اشیش نہرا کا بیان سے متعلق کہنا ہے کہ اس طرح کی باتوں پر کان نہیں دھرنے چاہیے۔
دوسری جانب بھارتی سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا کہ ارجنا رانا ٹنگا کو الزامات کے ثبوت دینے چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے نے بیان دیا تھا کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ 2011ء کا فائنل فکس تھا جس میں سری لنکا کو بھارت نے نہیں ہرایا بلکہ سری لنکا خود ہارا تھا۔
ورلڈکپ 2011کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو6وکٹوں سے ہرا کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں