More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

فخر زمان نے ڈبل سنچری بنا کر سعید انور کا ریکارڈ توڑ ڈالا

فخر زمان نے ڈبل سنچری بنا کر سعید انور کا ریکارڈ توڑ ڈالا

بلاوائیو : قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے پاکستانی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ ڈبل سنچری بنا کر سعید انور کا ریکار ڈ توڑ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 304 رنز بنائے جو پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔تاہم اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے ون کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ201رنز بنا کر تاریخ رقم کر ڈالی۔ فخر زمان نے اپنی ڈبل سنچری 148 گیندوں پر مکمل کی ۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستانی بلے باز سعید انور کے پاس تھے جو 194 رنز کے ساتھ پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے تاہم اب فخر زمان کی جانب سے ڈبل سنچری کے بعد یہ ریکارڈ فخر زمان کے پاس جا چکا ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں