More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

عمران خان صرف پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، شاہد آفریدی

عمران خان صرف پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، شاہد آفریدی

کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ابھی چند دن ہی ہوئے ہیں کہ وزیراعظم کا حلف اٹھایا ہے اور اتنی جلدی سب کچھ ٹھیک نہیں ہو جائے گا لہٰذا وزیراعظم عمران خان کو وقت دینا چاہیے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم او یو سائن کیا گیا۔اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں لہٰذا انہیں وقت دینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے کیوں کہ باتوں سے زیادہ کام بولتا ہے۔

شاہدآفریدی نے پاک بھارت تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں لڑائی جھگڑے سے مسائل بڑھتے ہیں، اگر پاکستان، بھارت اور افغانستان مل کر چلیں تو زیادہ آگے جاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں کا ہم پر اور ہمارا پڑوسیوں پرحق ہوتا ہے لہٰذا سات سمندر پار والوں کی باتوں میں آکر پڑوسیوں کو نہیں الجھنا چاہیے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں