عماد وسیم کو نمبر ون باؤلر بننے کے بعد سب سے بڑی خوشخبری مل گئی
لاہور:پاکستان کے نوجوان آل راﺅنڈر عماد وسیم اور ڈرہم کاﺅنٹی کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے اور وہ انگلینڈ کا ویزہ ملتے ہی کاﺅنٹی کھیلنے کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔
ٹی 20 کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون باﺅلر عماد وسیم اب انگلش کاو¿نٹی ڈرہم میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے ڈرہم کاو¿نٹی کی نمائندگی کو ایک بڑا موقع قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ ویزے کا انتظار کر رہے ہیں اور جیسے ہی ان کو ویزا ملے گا، وہ انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ عماد وسیم ٹی 20 کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ٹاپ باو¿لر کی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کرتے ہوئے انہیں بی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔
28 سالہ عماد وسیم انے ابھی تک 26 ون ڈے میچوں اور 19 ٹی 20 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم انہیں ابھی تک ٹیسٹ کیپ سے نہیں نوازا گیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں