More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

سنگا کارا نے چھکا لگا کر اسٹینڈ میں بیٹھے شائق کا موبائل فون توڑ دیا

سنگا کارا نے چھکا لگا کر اسٹینڈ میں بیٹھے شائق کا موبائل فون توڑ دیا

لندن: سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا نے چھکا لگا کر اسٹینڈ میں بیٹھے ہوئے شائق کا موبائل فون توڑ ڈالا۔ یہ واقعہ گزشتہ دنوں سرے اور مڈل سیکس کے درمیان منعقدہ انگلش ٹی 20 میچ میں پیش آیا۔

اپنی 40 ویں سالگرہ سے 2 دنوں کی دوری پر موجود سنگاکارا نے اس مقابلے میں سرے کیلئے 70 رنز بنائے تھے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل رہے۔

ایک چھکے پر اسٹینڈز میں بیٹھے شائق نے کیچ تھامنا چاہا تاہم اس کی قیمت موبائل فون کی تباہی سے بھرنا پڑ گئی۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں