More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

سرفراز کو دیکھ نہیں سکا, ہاتھ ملاکر انہیں مبارک باد دیناچاہتاہوں، میکسویل

سرفراز کو دیکھ نہیں سکا,  ہاتھ ملاکر انہیں مبارک باد دیناچاہتاہوں، میکسویل

ہرارے: معروف آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے سہ فریقی ٹی 20 فائنل کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر وضاحت کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو میں دیکھ نہیں سکا, سرفراز احمد سے ہاتھ ملاکر انہیں مبارک باد دیناچاہتاہوں۔

تفصیلات کے مطابق ہراری : سہ فریقی ایونٹ میں شکست کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل کی طرف سے ایک برا رویہ دیکھنے میں آیا ،جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

میکسویل نے میچ ختم ہونے کے بعدپاکستانی کپتان سرفراز احمد سے جان بوجھ کر ہاتھ نہیں ملایا۔ان کی اس غیر اخلاقی حرکت کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا ،جس پر اب ہرطرف سے آسٹریلوی کھلاڑی کو تنقید کا سامنا ہے.

ایک پر میکسویل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہاتھ نہ ملانے پر پشیمانی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرفراز احمد کو میں دیکھ نہیں سکا۔انہوں نے کہا کہ میں اس انداز سے گیم میں حصہ نہیں لیتاجو کچھ ہوا وہ ایک اسپورٹس مین کےلئے نامناسب تھا۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہاکہ ہوٹل میں انتظار کررہا ہوں،سرفراز احمد سے ہاتھ ملاکر انہیں مبارک باد دیناچاہتاہوں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں