سابق کپتان محمد حفیظ چلے پھر سے آل راونڈر بننے، پروفیسر چودہ نومبر کو آسٹریلیا پہنچیں گے، باولنگ ایکشن ٹیسٹ سولہ یا سترہ نومبر کو متوقع، ذرائع
عنایت اللہ نیازی نمائندہ آسٹریلیا- عالمی ریکنگ پر کئی برس تک بطور آل راونڈر حکمرانی کرنے والے سابق کپتان محمد حفیظ اپنے بائیو مکینکس ٹیسٹ کے لیے چودہ نومبر بروز پیر آسٹریلیا پہنچ رہے ہیں، ذرائع کا بتانا ہے کہ پروفیسر پندرہ اپریل کو این سی سی میں باولنگ پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ سولہ یا سترہ یا دونوں دن سابق کپتان کا باولنگ ٹیسٹ لیا جائے گا،، گھٹنے میں تکلیف کے باعث محمد حفیظ قومی ٹیم سے ان آوٹ ہوتے رہے ہیں،،اگرچہ بطور بلے باز ان کی فرسٹ کلاس میں کارکردگی تسلی بخش رہی ہے مگر ان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا،،،ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر پراعتماد ہیں کہ وہ نئے باولنگ ایکشن کے ساتھ نہ صرف بائیومکینکس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کریں گے بلکہ انٹرنیشنل مقابلوں میں بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں