سابق وکٹ کیپر نے شعیب اختر کے بارے میں ایسی بات کر دی کہ۔۔۔
لاہور: شعیب اختر کو اپنے کیریئر کے شروع میں بہت سے تکالیف سے گزرنا پڑا تاہم ان کے کبھی ہار نہ ماننے کے رویے نے انہیں دنیائے کرکٹ میں بہت عزت اور احترام دلایا۔
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز عتیق الزمان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر کی ہمت اور تکلیف کو بھلا کر ٹیم کے لیے عمدہ پرفارم کرنے کا ایک واقعہ ٹویٹ کیا ۔
عتیق الزمان کا کہنا تھا کہ ”میرے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں شعیب اختر اپنا کم بیک کررہے تھے اور باﺅلنگ کے دوران ان کے ٹخنے سے خون نکلنا شروع ہوگیا .
راولپنڈی ایکسپریس نے با ر بار اپنے جوتے تو تبدیل کرلیے تاہم ٹیم کی خاطر میدان سے باہر نہیں گئے اور پہلی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کیں۔
آپکو اس سے بہترین رول ماڈل کہیں اور نہیں مل سکتا “۔ یاد رہے کہ عتیق الزمان نے مارچ 2000ءمیں سر ی لنکا کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم بدقسمتی سے یہی انکا آخری ٹیسٹ ثابت ہوا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں