سابق آل راونڈر رانا نوید الحسن یو اے ای کے باولنگ کوچ مقرر
کہتے ہیں کرکٹر زندہ لاکھ جبکہ مرا سوا لاکھ کا ہوتا ہے، جی ہاں سابق آل راونڈر رانا نوید الحسن دوبئی ٹی ٹونٹی لیگ کیا کھیل کر آئے وہ وہاں کے شیخوں کو بھا گئے، یو اے ای کرکٹ بورڈ نے ابتدائی طور پر رانا کو باولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی ہے جو سابق ٹیسٹ کرکٹر بیس نومبر سے پانچ دسمبر تک نبھائیں گے، ذرائع کا بتانا ہے کہ بعد ازاں رانا نوید الحسن کو مستقل طور پر یو اے ای کرکٹ ٹیم کا باولنگ کوچ متعین کر دیا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں