زمبابوین بلے باز ہیملٹن ماساکڈزا ون ڈے میں 5 ہزار رنز کے قریب
ہمبنٹوٹا: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے منجھے ہوئے اوپننگ بلے باز ہیملٹن ماساکڈزا کو ون ڈے میچوں میں 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے صرف 50رنز درکار ہیں۔
اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے زمبابوے کے پانچویں بلے باز بن جائیں گے،سابق کپتان ووکٹ کیپر بلے باز اینڈی فلاور 6786 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ33 سالہ ماساکڈزا اب تک 177 میچوں میں 29 کی اوسط سے 4950 رنز بنا چکے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ زمبابوے کی جانب سے ون ڈے میں زیادہ رنز بنانے کا اعزازسابق کپتان ووکٹ کیپر بلے باز اینڈی فلاور کو حاصل ہے، وہ 6786 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں