Share on Pinterest
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں






پیغام بھیجیں
More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں






پیغام بھیجیں

روی شاستری کی بطور بھارتی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ تقرری نہیں کی گئی :بی سی سی آئی

روی شاستری کی بطور بھارتی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ تقرری نہیں کی گئی :بی سی سی آئی

نئی دہلی:  بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے روی شاستری کی بطور بھارتی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ تقرری کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی معاملے پر مشاورت جاری ہے اور جلد ہی باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے روی شاستری کے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ تقرری کی خبر نشر کی تو چند ہی گھنٹوں بعد بی سی سی آئی نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ بی سی سی آئی سیکرٹری امیتابھ چوہدری نے کہا کہ میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں، نئے کوچ کی تقرری کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ساروگنگولی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ویرات کوہلی سے ملاقات کے بعد وہ نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ روی شاستری کے علاوہ وریندر سہواگ بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں