!روی بوپارہ لاہور قلندر کے مداح نکلے ایسی بات کر دی کہ ۔۔۔۔
دبئی :کراچی کنگز کے قائم مقام کپتان روی بوپارا نے کہا ہے کہ اچھااورٹف میچ تھا،لاہورقلندرزنےاچھی کرکٹ کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر روی بوپارا کاگفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سپر اوور میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیاجبکہ سنیل نارائن نے بہترین اوور کیا۔
انہوں نے کہا کہ میچ بہت ٹف تھا ،ہمارے کھلاڑیوں سے کچھ غلطیاں ہوئیں لیکن لاہور قلندر کی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور کامیابی حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے عماد وسیم گر کر زخمی ہوگئے تھے اور بعد ازاں روی بوپارا کو کراچی کنگز کا قائم مقام کپتان بنا دیا گیا تھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں