راجستھان رائلز نے اسٹیو اسمتھ کی جگہ کلاسن کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا
ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم نے ویرات کوہلی کی قیادت میں جنوری2018 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا ۔اس طویل دورے کے دوران بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز ، چھ ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے ۔ جنوبی افریقہ کیجانب سے ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں کوئٹن ڈی کوک کی جگہ بائیں ہارتھ کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرچ کلاسن کو ٹیم میں شامل کیا جس نے اپنی جارح مزاج بلے بازی کے باعث دنیائے کرکٹ میں اپنی انٹری کی ۔ کلاسن کی چند فتح گر اننگز انہیں دنیائے کرکٹ کی مہنگی ترین لیگ آئی پی ایل میں میں لے آئی ۔
راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیو اسمتھ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ کلاسن شامل کیا گیا ہے ۔ کلاسن کو 50 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا ۔ افریقی وکٹ کیپر نےجنوبی افریقہ کی طرف سے 4 ون ڈے میچز کھیلنے جس میں انہوں نے31 کی اوریج سے 110 رنز اسکور کیے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں