شاہد آفریدی کی کتاب نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا، حمام میں ننگوں کو بے نقاب کردیا
شاہد آفریدی کے بارے میں لکھی کتاب گیم چینجر نے آتے ہی ایسا تہلکہ مچا دیا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں بیان بازی کی اک جنگ شروع ہوجائے گی اور ٹی وی اخبارات اور سوشل میڈیا پر اس کتاب میں کیے گئے انکشافات پر خوب لے دے ہوگی،
شاہد آفریدی کی کتاب سے
وقار یونس اوسط درجے کے کپتان اور خوفناک کوچ تھے۔
وقار یونس جب کوچ بنے تو ہر معاملے میں مداخلت کی اس لیے ان سے اختلافات رہے۔۔شعیب ملک سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ کپتانی کے لیے فٹ نہیں تھے لیکن ا سکے باوجود ان کو کپتانی دی گئی۔شعیب ملک کانوں کے کچے تھے اور برے لوگوں سے مشورے لیتے تھے۔سلمان بٹ کو نائب کتپان بنانا بھی غلط تھا۔اعجاز بٹ وقار یونس کی باتوں میں آ گئے تھے،شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے آپس کے تعلقات ہمیشہ کشمکش کا شکار رہے۔
،شاہد آفریدی نے ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا پہلے سے ہی علم تھا۔مظہر مجید نے فون مرمت کے لیے ایک دکان پر دیا تھا اور اتفاق سے دکان کا مالک میرے دوست کا دوست نکلا،مظہر مجید دکے فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کیے گئے پیغامات ملے۔ٹیم مینجمنٹ کو ثبوت دکھائے مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔میں نے یہ پیغامات وقار یونس سے بھی شئیر کیے۔میجنمنٹ یا تو خوفزدہ تھی یا پھر اسے ملک کے وقار کا خیال تھا۔یاور سعید نے پیغامات دیکھ کر بے بسی کا اظہار کیا۔یاور سعید نے مجھ سے پیغامات کی کاپی مانگنے کی بھی زحمت نہ کی۔عبدالرزاق نے بھی سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف پر شک کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے تابی لیکس اس کتاب کی آمد کا تزکرہ کئی دن پہلے کر دیا تھا، پنڈورہ بکس کھل گیا ، اب دیکھیے اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور شاہد آفریدی کے حق میں مخالفت میں کتنی بیان بازی ہوتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں