اینڈی مرے اپ سیٹ شکست اور جوکووچ انجری کے باعث ویمبلڈن سے باہر، راجر فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچ گئےت
لندن: سال کے سب سے بڑے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے جہاں عالمی نمبر ایک اور دو اینڈی مرے اور نوواک جوکووچ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ راجر فیڈرر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
لندن میں جاری ویمبلڈن چیمپئن شپ میں اپ سیٹ کا سلسلہ کوارٹر فائنل مقابلوں میں بھی جاری رہا اور اسٹان واورنکا اور رافیل نڈال کے بعد دفاعی چیمپیئن اینڈی مرے اور نوواک جوکووچ بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
24ویں سیڈ امریکا کے سیم کیوری نے عالمی نمبر ایک مرے کو پانچ سیٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اینڈی مرے نے پہلے سیٹ میں3-6 سے کامیابی حاصل کی لیکن اگلے سیٹ میں امریکی حریف نے عمدگی سے واپسی کرتے ہوئے 4-6 سے فتح اپنے نام کی۔
تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے کو ملا جہاں مرے نے 6-7 سے سیٹ جیت کر برتری حاصل کی۔اس کے بعد کیوری نے شاندار کھیل پیش کیا اور اگلے دونوں سیٹ میں برطانوی ٹاپ سیڈ کو صرف دو گیم جیتنے کا موقع فراہم کیا اور 6-1، 6-1 سے کامیابی سمیٹ کر فتح اپنے نام کر لی، ان کی کامیابی کا سکور 6-3, 4-6 , 7-6 اور 1-6, 1-6 رہا۔
ادھر سیکنڈ سیڈ اور دفاعی چیمپیئن نوواک جوکووچ کندھے میں انجری کے سبب کوارٹر فائنل میچ سے دستبردار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔سیریبین کھلاڑی کو پری کوارٹر فائنل راو¿نڈ میں بھی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن کوارٹر فائنل میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد وہ دوسرے سیٹ میں مقابلے سے دستبردار ہو گئے اور یوں ٹامس برڈک سیمی فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ ایونٹ کے سب سے بڑے فیورٹ راجر فیڈرر سے ہو گا۔
18 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن فیڈرر نے شاندار کھیل کا سلسلہ کوارٹر مقابلے میں بھی جاری رکھا اور میلاس واو¿نک کو سٹریٹ سیٹ میں 7-2,6-4,6-6 سے زیر کر کے 12ویں مرتبہ ویمبلڈن اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔t
اپنی رائے کا اظہار کریں