اگر میچ ہوا تو ہم گراؤنڈ میں سانپ چھوڑ دیں گے ۔۔۔۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے عوام کا بڑا اعلان ، وجہ جانیئے
چنائی : بھارت میں ان دنوں کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے ،آئی پی ایل کے شروع ہونے سے بھارت میں کرکٹ کی رونقین ایک بار پھر بحال ہو گئیں ۔
آئی پی ایل کا گیارہواں ایڈیشن کامیابی سے جاری ہے لیکن اس ایڈیشن میں کچھ ناخوشگوار واقعات رونما ہو رہے ہیں جو آئی پی ایل کے حسن کو ماند کر دیں گے ۔ چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے درمیان ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عوام نے غیر ملکی کرکٹر فاف ڈوپلیسی پر جوتا مارا اور احتجاج کے ذریعے میچ رکوانے کی کوشش بھی کی ۔
تامل ناڈو کی عوام نے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج کیا اور کہا کہ جب تک ہمیں دریائی پانی کی فراہمی نہیں کی جاتی تب تک چنائی میں کوئی میچ نہیں ہونے دیں گے لیکن آئی پی ایل حکام اس بات پر بضد تھے کہ چنائی کے ہوم میچز چنائی میں ہی ہونگے ۔
اب ریاست تامل ناڈو کی عوام نے یہ دھمکی دی ہے کہ اگر چنائی میں میچز منعقد کیے گئے تو گراؤنڈ میں سانپ چھوڑ دیں گے ۔
عوام کی دھمکی کام کر گئی اور بھارتی حکام نے چنائی میں ہونے والے میچز پونے میں منتقل کر دیے ۔ آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چنائی سے میچز منتقل نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن مقامی حکام نے ہمیں سکیورٹی دینے سے انکار دیا ہے جس کی وجہ سے چنائی میں ہونے والے میچز اب پونے میں ہو نگے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں