آئی سی سی کی ٹاپ ٹین ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا…
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی نمبر ون بلے باز قرار پائے ہیں۔
آئی سی سی نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ پلئیر کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کے بھی نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر کے بعد ٹیسٹ اورون ڈے کرکٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جارہ کردہ نئی رینکنگ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین پلیئرز میں شامل نہیں ہیں۔ اظہرعلی بیٹنگ میں پندرہویں اورلیگ اسپنریاسرشاہ بولنگ میں اٹھارہویں نمبر پر ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں