انڈر19 ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کرائسٹ چرچ:انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری جونیئر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں افغانستان کرکٹ ٹیم نے میزبان کیویز کو 202 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کردیا۔
کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔افغانستان کے چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں کیں، رحمت اللہ گورباز 69، ابراہیم زردان 68 اور عظمت اللہ عمرزئی 23 گیندوں پر 66 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، جبکہ بہیر شاہ 67 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔بعدازاں جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 29 ویں اوور میں 107 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
سیمی فائنل میں پیر 29 جنوری کو افغانستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جہاں اس کا مقابلہ منگل 30 جنوری کو بھارت یا بنگلہ دیش سے ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں