انڈر19 ورلڈ کپ:افغانستان کو شکست،آسٹریلیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کرائسٹ چرچ: انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میںآسٹریلیا نے افغانستان کا تاریخ رقم کرنے کا خواب چکنا چور کردیا اور کینگروز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی افغانستان کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی۔
افغانستان کی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔کینگروز ٹیم نے 182 رنز کا ہدف 37 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جیک ایڈورڈ 72رنز بناکر نمایاں رہے۔میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل روایتی حریفوں پاک بھارت کے مابین کل کھیلا جائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات اڑھائی جبکہ نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 3 فروری کو کھیلا جائیگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں